جدھر دیکھتاہوں اسکی ساس نظرآتی ہے
پڑوس میں رہ کردل کےپاس نظرآتی ہے
اتنا گورا چٹا رنگ ہے پڑوسن کی ساس کا
وہ ساری کی ساری مجھےکپاس نظرآتی ہے
میرےپیار میں سوکھ کرراہ کا کانٹا ہو گئی ہے
وہ خوش ہوکےبھی سب کو اداس لگتی ہے
میں اس کےدل کی تشنگی دور کردوں گا
اسکی آنکھوں میں صدیوں کی پیاس نظرآتی ہے
جس دن سےاس کی بہو سےدوستی ہوئی
اس دن سےساس کےملنےکی آس نظرآتی ہے