اس کے ہونٹوں پہ میرا نام نہیں ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اس کے ہونٹوں پہ میرا نام نہیں ہے
اسی لیے یہ بندہ بدنام نہیں ہے

لوگوں کو میرے خلاف بھڑکاتی رہتی ہے
لگتا ہے اسے اور کوئی کام نہیں ہے

جب تک دو چار کو تنگ نہ کر لے
تب تک ملتا اسےآرام نہیں ہے

میں خالی جیب کیسے اس سے ملنے جاؤں
ابھی تک آیا اس کا پیغام نہیں ہے

میرے دشمن بھی میری شاعری پڑھتے ہیں
اصغر اپنا پیغام پہنچانے میں ناکام نہیں ہے

Rate it:
Views: 876
14 Dec, 2008