اسمِ محمدﷺ

Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

مری تمام الفت ہے فقط اسمِ محمدﷺ سے
مری ہر ایک نسبت ہے فقط اسمِ محمدﷺ سے

وسیلہ جب لیا اپنی دعا میں اسمِ احمدﷺ کا
بر آتی میری حاجت ہے فقط اسمِ محمدﷺ سے

جہاں میں خیر و برکت ہے فقط اسمِ محمدﷺ سے
اس امت میں اخوت ہے فقط اسمِ محمدﷺ سے

عداوت چھوڑ دو تم اب ہمارے دین کو سمجھو
مسلماں ایک طاقت ہے فقط اسمِ محمدﷺ سے
 

Rate it:
Views: 412
20 Sep, 2018
More Religious Poetry