Add Poetry

اعتماد

Poet: By: hanif surty, karachi

زندگی بھر ہم ان سے دوستی کر تے رہے
وہ ہمارا گھر جلا کر روشنی کر تے رہے

دیکھنے والوں کی آنکھیں بند تھی ہر دور میں
سو چنے والوں کا رشتہ غربتوں کے سا تھ تھا

وہ بھی کیسا دوست تھا جو دوستی کی آڑ میں
بر سر پیکار اپنے دوستوں کے ساتھ تھا

میں اکیلا شہر میں کس کس سے لڑتا دوستوں
میرا سایہ بھی تو میرے دشمنوں کے ساتھ تھا

آج سوچا ہے تو آنکھیں خون روتی ہیں حنیف
مجھ کو کتنا پیار اپنے دوستوں کے ساتھ تھا

Rate it:
Views: 1397
18 Apr, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets