Add Poetry

افتخار چوہدری کہاں سے ڈھونڈ لاؤں

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attock

آن پڑی ایک مشکل ہے
لگوانا مُجھے بجلی کا میٹر ہے

مُجھے کوئی طریقہ بتلائے ناں
مُجھے قصائیوں سے نہ ڈرائے ناں

ڈیمانڈ نوٹس حاصل کرنا ہے
تب جا کے میٹر لگنا ہے

کیں پوری ڈیمانڈیں انتڑیوں جیسی
ہو گئی حالت اپنی فقیروں جیسی

ڈیمانڈ نوٹس کی رہی پھر بھی تلاش
ہو گیا یارو میں تو سارا قلاش

اب کروں میں کیا کروں
کوئی سوچ کے ہی بتلائے ناں

میں روؤں یا ہنسوں یا نظام کو کوسوں
کوئی محب وطن مُجھے بتلائے ناں

افتخار چوہدری کہاں سے ڈھونڈ لاؤں
یا دیواروں سے ہی سر اپنا پٹکاؤں

میٹر نہ اب تک میرا لگ سکا
اور پہلا بل مُجھے مل بھی چُکا

خوف خدا کوئی تو انہیں یاد دلائے ناں
بجلی کا میٹر، میرے گھر لگوائے ناں

Rate it:
Views: 362
21 Jan, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets