Add Poetry

الاؤ میں دھمال کر رہا ہوں میں

Poet: علی زریون By: Hassan, Karachi
Alaao Mein Dhamal Kar Raha Hoon Main

الاؤ میں دھمال کر رہا ہوں میں
اور آگ سے وصال کر رہا ہوں میں

تجھے تو ہنس کے الوداع کہہ دیا
اور اب جو اپنا حال کر رہا ہوں میں ؟؟

پتا بھی ہے نہیں سنے گی وہ، مگر
پتا ہے ! پھر بھی کال کر رہا ہوں میں

خدا کا شکر کر کہ تجھ سے دور ہوں
ابھی ترا خیال کر رہا ہوں میں

علی غزل میں دستخط تھا عشق کا
وہ دستخط بحال کر رہا ہوں میں !

Rate it:
Views: 3650
12 Jul, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets