التجاء مدعا یہ دعا ہے میری
مولا نظر کرم استدعا ہے میری
میری کشتی کو اب تو کنارا ملے
تیری رحمت کا مجھ کو سہارا ملے
اب تو جو بھی ملے میرے مولا مجھے
تیرے ہی آسرے پہ دوبارہ ملے
مدعا غیر کو نہ سنا پاؤں میں
نہ کسی در پہ سر کو جھکا پاؤں میں
جو بھی چاہوں وہ بس تیرے در سے ملے
جب جھکے میرا سر تیرے در پہ جھکے
بھول کر بھی کہیں اور نہ جاؤں میں
ہر جگہ بس تجھے ہی تجھے پاؤں میں
التجاء مدعا یہ دعا ہے میری
مولا نظر کرم استدعا ہے میری