Add Poetry

الفت سے مناتے ہیں مسلماں شبِ معراج

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

الفت سے مناتے ہیں مسلماں شبِ معراج
ہے نعت نبی کا بھی یہ عنواں شبِ معراج

آقا سے عقیدت ہے محبت کا جنوں بھی
ہم کرتے ہیں انگن میں چراغاں شبِ معراج

جبریل یہ کہنے ہی لگے چوم کے تلیاں
در اصل ہماری ہے قدرداں شبِ معراج

سردار بنایا ہے اسی رات خدا نے
توقیر ہے آقا کی یہ عرفاں شبِ معراج

دیدار کرائیں گے خدا آج نبی کو
ملنے کا ہوا آج ہےامکاں شبِ معراج

ہوگا وہ حسیں کتنا ملاقات کا منظر
جاناں سے ملا جلوہء جاناں شبِ معراج

توحید کے پردے سے صدا آج یہی ہے
ہے رازِ عیاں عشق کا درماں شبِ معراج

تصدیق کی معراج کی تصدیق نے شہزاد
کرتے ہیں ملاقات تو یزداں شبِ معراج

Rate it:
Views: 130
23 Feb, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets