Add Poetry

الفت نہ سہی الو بنانے کیلئے آ(ترمیم کے ساتھ)

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

الفت نہ سہی الو بنانے کیلئے آ
کوچہ ء رقیباں کو تپانے کیلئے آ

تنگ آ گیا ہوں ساگ اور گوبھی کے کھیل سے
آ پھر سے وہی مٹن کھلانے کیلئے آ

میک اپ ذرا اتار کے چپکے سے کسی شب
مجھکو ڈراؤنے خواب دکھانے کیلئے آ

کچھ ایسا بھی کر گزرو کہ احسان رہے یاد
گنجے کے سر پہ بال لگانے کیلئے آ

میں صورت بکرا تری چوکھٹ سے بندھا ہوں
گردن پہ میری چھریاں چلانے کیلئے آ

اے سعودیہ پہلے بھی چھڑائے کئی تو نے
اب شیر سے بلے کو چھڑانے کیلئے آ

یہ کیا کہ مستقل مرے مہمان بن گئے
آنا ہے تو پھر لوٹ کے جانے کیلئے آ

دل یاد میں تیری ہوا شعلوں کا بگولہ
جلتے پہ اب پٹرول گرانے کیلئے آ

میں نے سنا ہے آپکا ماموں پولیس میں ہے
رشوت کے تھوڑے گر ہی سکھانے کیلئے آ

سب کچھ تو کھا چکے ہو مرابیچ باچ کے
اب رہ گیا ہے بھیجہ وہ کھانے کیلئے آ

میں منتظر رہوں گا تیری واہ واہ کا
مکھن وہ ذرا پھر سے لگانے کیلئے آ

کانوں میں روئی ٹھونس کےبیٹھے ہیں میری جاں
جی بھر کے بونگے شعر سنانے کیلئے آ

Rate it:
Views: 845
08 Jan, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets