اللہ کی بُرہاں آپ ہیں

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

تسکینِ دل و جاں آپ ہیں
دُکھ درد کے درماں آپ ہیں

یٰٓس و طٰہٰ صلِّ علیٰ
فرقان و قرآں آپ ہیں

مومن ہے وہی جو آپ کا ہو
ہاں! جانِ ایماں آپ ہیں

اللہ نے بناے جتنے نبی
اُن سب میں ذیشاں آپ ہیں

قابض کیا رب نے ہر شَے پر
محبوبِ رحماں آپ ہیں

اب کوئی نبی نہ آئیں گے
کہ ختمِ رسولاں آپ ہیں

پُرنور ہے جس سے سب عالم
وہ شمعِ فروزاں آپ ہیں

ہیں امن و امانِ عالم آپ
اللہ کی بُرہاں آپ ہیں

ہو قلبِ مُشاہدؔ بھی صیقل
کہ مہرِ درخشاں آپ ہیں

Rate it:
Views: 433
05 Jan, 2013
More Religious Poetry