Add Poetry

اللہ کی شان

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

میرے اللہ میرے مالک
میرے اللہ میرے خالق
میرے اللہ میرے حافظ
میرے اللہ میرے رازق

المغنی، القدیر، الرافع، البصیر
القادر، الرحیم، الباسط،العظیم

تیرے ذکر میں مست رہتی ہیں ہوائیں
تیرے ذکر مٰیں مست رہتی ہیں فضائیں
تو کتنا عظیم ہے تو کتنا کریم ہے
میری سوچ سے بھی بڑھ کر
تیری عظمتوں کے جلوے
میرے خیال سے بھی آگے
تیری رحمتوں کے سائے

میرے اللہ میرے مالک
میرے اللہ میرے خالق
میرے اللہ میرے حافظ
میرے اللہ میرے رازق

Rate it:
Views: 329
25 Oct, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets