نا ہی دیں گے پیسے اور نا ہوں گے الیکشن
حکومت کہہ رہی ہے یہ ، نا لو چیف ٹینشن
حافظ کہہ رہا ہے ، نا دیں گے ہم تحفظ
گھر جا کر بیٹھو ، لیتے رہو تم پینشن
کمیشن یہ کہہ رہا ہے ، تاریخ ہم ہی دیں گے
تاریخ کہہ رہی ہے ، کر دو مجھ کو مینشن
کردو نا اہل ہم کو ، دے دو اسٹے تم ان کو
لیکن یاد رکھنا ، نہیں ملے گی ایکسٹینشن
کہہ رہی ہے پارلیمان ، میں نہیں مانتا ، نعمان
نہیں کریں گے بات چیت ، خبردار !!! ، اٹینشن