“ اپنی نگریا آپ بچائو “
آشائوں پر جینے والو مورکھ ہو، نادان بہت
اپنی نگریا آپ بچائو، بچنے کے سامان بہت
غیروں کے بل بوتے، کیا آس لگائے بیٹھے ہو
اپنے اندر کھوج لگائو، پائو گے پہچان بہت
( حاجی ابوا لبرکات نے یہ قطعہ ہندوستان کی
جانب سے سرحدوں پر جھڑپ اور چھیڑ چھاڑ کرنے
پر “ امن کی آشا ئوں “ پر امید لگائے رکھنے پر تحریر
کیا ہے۔)