امنگ نہیں کرتا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

کوئی رومانی غزل لکھوں یہ امنگ نہیں کرتا
چھوٹی بحر میں لکھ کر کافیےکو تنگ نہیں کرتا

میں اپنی غزلوں کو سجاتا ہوں ایسے کرینے سے
کوئی گنجا بھی بالوں کو ایسے رنگ نہیں کرتا

جب بیٹھ جاتا ہوں اس کے گھر کے سامنے
پھروہ کہتی ہے ایسا تو کوئی ملنگ نہیں کرتا

Rate it:
Views: 676
05 Dec, 2008