ان سا نہیں آیا کوئی سلطان ازل سے
کہتا ہے یہ ان کے لیے قرآن ازل سے
ناموس رسالت پہ جو قربان ہوئے ہیں
ہم مانتے ہیں ان کا یہ احسان ازل سے
آئے گا نہ بعد ان کے یہاں کوئی نبی اب
اپنا تو ہے اس بات پہ ایمان ازل سے
آقا نے بتایا کرو اب پورا تم ان کو
سارے ہیں جو لازم دیں کے ارکان ازل سے
محشر میں سفارش نبی میری بھی کریں گے
ارشی یہی رکھتا ہے بس ارمان ازل سے