Add Poetry

ان سے شکوہ کیا کروں

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

ان سے شکوہ کیاکروںان سے شکایت کیاکروں
وہ خود ہی منصنف ہیںاپنےمیں عداوت کیاکرون

اپنی ہستی خاک کرکےہر خوشی تو سونپ دی
اب بتاؤاس سے بڑھ کر میں محبت کیا کروں

خواب میری آنکھ سے جو ٹوٹ کر گرتے رہے
صبح کی پہلی کرن سے میں بغاوت کیا کروں

میں نے دامن میں سمیٹی ہیںبڑی رسوائیاں
آپ ہی کہیے کہ کس پر اور عنا یت کیا کروں

ہم چلے جائیںگےاک دن اس جہاں کی بزم سے
خود سے جو انجان ہیں ان سے وضاحت کیاکروں

اشک میرے لفظ کی صورت غزل لکھتے رہے
کاغذوں پہ ڈھل گئ میری ریاضت کیاکروں

سنگ لے کے پھر رہے ہیں اپنے ہم یادیں کئ
بڑھ رہی ہے روز ہی، اس دل کی حاجت کیاکروں

ہاتھ چھوٹا،ساتھ جھوٹا کیا سبب حالات تھے
صحن میں ٹھہری رہی میرے جو غربت کیاکروں

راہ کے پتھر بھی ہم سے اچھے ہی ٹھہرے غزل
ٹھوکریں بھی نہ رہیں اپنی جو قسمت کیا کروں
 

Rate it:
Views: 989
05 May, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets