ان کے فراق نے مجھے اچھا صلہ دیا
Poet: احمد عقیل By: Rabi, Islamabadان کے فراق نے مجھے اچھا صلہ دیا
جو دکھ نہیں رہا تھا وہ سب کچھ دکھا دیا
پہلے لگی نسیم سحر مژدۂ وصال
اس جھونکے نے پھر آنکھوں سے دریا بہا دیا
اک خواب مشکلات میں ہوتا ہے ساتھ ساتھ
اک خواب نے حیات کا ہر غم بھلا دیا
میں سوچتا رہا کہ کروں کیسے لب کشائی
اشکوں نے ترجمانی کی دکھڑا سنا دیا
کچھ اور ہی نظارہ تھا شہر حضور کا
جو عکس تھا دماغ میں یکسر مٹا دیا
جب بن نہیں رہی تھی کوئی طیبہ کی سبیل
کاغذ قلم اٹھایا تو رستہ بنا دیا
More Islamic Poetry






