ان کے مال پہ جو نہ گزارہ کرتے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMان کے مال پہ جو ہم نہ گزارہ کرتے
پھر کوئی بات نہ ان کی گوارہ کرتے
ان کی خاطر تویہ جان بھی حاضر تھی
ایک بار ڈانٹ کے وہ اگر اشارہ کرتے
ان کے صحن میں دیوار نہ ہوتی اگر
ہم اپنے ہی گھر سے ان کا نظارہ کرتے
کاش پہلی محبت سے کچھ سیکھ لیتے
پھر ایسی خطا کبھی نہ ہم دوبارہ کرتے
جشن مناؤ کہ سستے میں چھوٹ گےاصغر
وہ مزید ساتھ رہتے تو کیا حال تمہارا کرتے
More Funny Poetry







