Add Poetry

انتظار

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

میں نے کہا میرے پاس چلے آؤ آخری بار کہتے ہیں
اس نے کہا آپ تو کہتے تھے ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں

میں نے کہا کیا ہوتا ہے جب کوئی کسی سے پیار کرتا ہے
اس نے کہا پھر وہ ہر پل محبوب کے فون کا انتظار کرتا ہے

میں نے کہا اس کا کیا حشر ہوتا ہے جو سب کے ناز اٹھاتا ہے
اس نے کہا ایسے بدھو کو ہر کوئی انتظار کراتا ہے

میں نے کہا تھک گیا ہوں تیرے فون کا انتظار کرتے کرتے
اس نے کہا تیرے جیسے عاشق اسی طرح جیتے ہیں مرتے مرتے

میں نے کہا آج ذرا انتظار کی لذت سے آشنا کرتے جائیے گا
اس نے کہا آج کے بعد میرے گھر کا فون نمبر نا ملائیے گا

Rate it:
Views: 451
26 Mar, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets