Add Poetry

انتقام

Poet: پارس فاطمہ By: ایمن بٹ, Islamabad

کچھ اس طرح سے تیری پیاس کہ بجھاؤں گا
میں بجھتی آگ کو سینے میں پھر لگاؤں گا

لہو بھی دونگا،جگر اور دل بھی دے دوں گا
میں روٹھے یار کو کچھ اس طرح مناؤں گا

نہیں رکیں گےیہ آنسو کسی بھی آنکھ سے اب
تیری کہانی کو کچھ اس طرح سناؤں گا

نہیں کرے گا کوئی اب فریب اور دھوکہ
کچھ اس طرح سے فریبی کا خوں بہاؤں گا

نہ بھول پائے گی دنیا تجھے کبھی پارس
میں تیری یاد ِتسلسل کو یوں بڑھاؤں گ

Rate it:
Views: 590
14 Mar, 2023
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets