ہے ضیاء الدین مدنی کی جو بے شک یادگار
انجمن ضیاے طیبہ کی انوکھی ہے بہار
انجمن در انجمن پھیلے ضیاے سنیت
اور دلوں میں جاگزیں ہو جائے فکرِ رضویت
سب کے دل میں مصطفیٰ سرکار کی توقیر ہو
اور پراگندہ ذہن کی دوستو! تطہیر ہو
انجمن میں سلسلہ جاری ہے سارا پیار کا
درسِ قرآن و حدیث و فقہ کی مہکار کا
وعظ و ارشاد و نصیحت کی سجائے محفلیں
انجمن پھیلارہی ہے کیسی نوری تابشیں
ہے کتابوں کی اشاعت کا یہاں پر نظم خوب
اہلِ باطل ، دشمنِ دین انجمن سے ہیں مرعوب
ہے یہی حرفِ دعا لب پر مُشاہدؔ کے سجا
انجمن پائے ترقی از پَے فیضِ ضیا