انسان بدلتے رہتے ہیں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamزمیں بدلتی رہتی ہے آسماں بدلتے رہتے ہیں
 موسموں کی طرح یہاں انسان بدلتے رہتے ہیں
 
 بار بار اپنی نظموں کی اصلاح کرانے سے
 کئی بار ان کے عنوان بدلتے رہتے ہیں
 
 میں جہاں بھی رہائش پزیر ہوتا ہوں
 وہاں کے مکیں اپنے مکان بدلتے رہتے ہیں
 
 جو لوگ خربوزے کی طرح رنگ بدلتے ہیں
 ان کے بارے ہمارے بیان بدلتے رہتے ہیں
 
 آپ تو بدلتے ہیں برطانوی موسم کی طرح
 اسی لیے ہم بھی میری جان بدلتے رہتے ہیں
More Funny Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 