Add Poetry

انصاف

Poet: راحت اندوری By: جویریہ رزاق, Yazman

انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا
یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا

دستار نوچ ناچ کے احباب لے اڑے
سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا

دوزخ کے انتظام میں الجھا ہے رات دن
دعویٰ یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا

واقف ہے خوب قسمت کے فن سے یہ آدمی
یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا

Rate it:
Views: 659
24 Mar, 2023
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets