وہ جو رہتا تھا دل میں
آن لائن دکھنے لگا
سبق محبتوں کا یار و
فیس بک پر بکنے لگا
رشتوں کا بازار اب
واٹس آپ پہ لگنے لگا
جو ہیں کچھ سوفسٹی کیٹڈ
پکچر ان کا انسٹا گرام پہ چلنے لگا
گورکھ دھندا انسٹنٹ چیٹ کا
الگ سے ہی پلنے لگا
عجب ہو گیا ہے زمانہ
ہر کوئی انٹرنیٹ پہ ملنے لگا