نعت کہنے کیے بھی وصف چاہئے
سوچ کی رفعتوں سے گفتگو چاہئے
پاکیزگی نفس کچھ اس طرح ہو
کہ حوض کوثر سے وضو چاہئے
دلوں میں ذرا بھی تاریکی نہ ہو
نور حق سے ایسی ضو چاہئے
ذہن کے سب دریچے مہک رہے ہوں
گلاب سی معطر خوشبو چاہئے
زباں محو درود و سلام ہو
اور معراج عشق کی جستجو چاہئے