اور پھر ایک دن بیٹھے بیٹھے مجھے اپنی دنیا بُری لگ گئی

Poet: تہذیب حافی By: Aqib, Lahore

اور پھر ایک دن بیٹھے بیٹھے مجھے اپنی دنیا بُری لگ گئی
جس کو آباد کرتے ہوئے میرے ماں باپ کی زندگی لگ گئی

سب سوالات ازبر تھے جو عشق کے باب میں مجھ سے پوچھے گئے
پر سفارش پہ اس محکمے میں کسی اور کی نوکری لگ گئی

کیا کروں اُس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا نہیں دیکھ سکتا تھا میں
آپ کہتے رہیں کہ غلط آدمی پر میری روشنی لگ گئی

اِس سے پہلے کہ میں اُس سے منہ پھیر لیتا اُسے خود خیال آ گیا
میں نے چینل بدلنے کا سوچا ہی تھا کہ صنم ماروی لگ گئی

Rate it:
Views: 5630
30 Oct, 2021
More Tahzeeb Hafi Poetry