Add Poetry

اُس نے لُوٹنا، اِس کو ہے کھانا

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

اُس نے لُوٹنا، اِس کو ہے کھانا
سیاست کا عجب ہے یہ فسانہ

اُس کی چور بازاری گرم ہے
اِس نے اپنے گُن ہر اِک کو گانا

لاٹھی والا بھی حیران پریشان
اُسے پکڑوں تو اِس نے بھاگ جانا

عوام الناس بھی ہے ڈھیٹ اتنی
ہے آزمائے کو پھر سے آزمانا

کہاں سے آ گئے ہو خان صاحب
بڑا مشکل ہے تبدیلی کو لانا

Rate it:
Views: 417
20 Dec, 2015
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets