خدا رکھتا ہے ہر لمحہ اسی انسان سے رغبت
ہے جس کو شاہِ دیں صلِ علا ذی شان سے رغبت
نہ وہ منزل کو بل کہ خود ہی منزل اُن کو ڈھونڈے گی
رہے پختہ دلِ مسلم میں گر قرآن سے رغبت
مقدر ذلّت و خواری ہمارا بن نہیں پاتا
جو رہتی دل میں شاہِ دین کے فرمان سے رغبت
نبیِ پاک کے دشمن سے وہ رشتہ نہیں رکھتے
ہے ذرّہ بھر بھی جس انسان کو ایمان سے رغبت
مُشاہدؔ خستہ جاں کی ہے دُعا ربِّ جہاں تجھ سے
رہے قائم ہمیشہ اُسوۂ حسّان سے رغبت