اُسی نے دشمنوں کو با خبر رکھا ہوا ہے

Poet: تہذیب حافی By: Adnan, Rawalpindi

اُسی نے دشمنوں کو با خبر رکھا ہوا ہے
‏یہ تونےجس کواپناکہہ کہ گھررکھاہواہے

مرےکاندھےپہ سررہنےنہیں دےگاکسی دن
‏یہی جس نےمرےکاندھےپہ سررکھاہواہے‏

یہ کس نے دی ہے مجھکو ہار جانے پر تسلی
یہ کس نے ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے

مسلسل رہ نہیں سکتا کسی ایک دل میں حافی
غریبوں کے نصیبوں میں سفر رکھا ہوا ہے

Rate it:
Views: 5444
30 Oct, 2021
More Tahzeeb Hafi Poetry