Add Poetry

اٹھو اب دیر ہوتی ہے وہاں چل کر سنور جانا

Poet: Hafeez Jalandhari By: rabia, khi
Utho Ab Der Hoti Hai Wahan Chal Kar Sanwar Jana

اٹھو اب دیر ہوتی ہے وہاں چل کر سنور جانا
یقینی ہے گھڑی دو میں مریض غم کا مر جانا

مجھے ڈر ہے گلوں کے بوجھ سے مرقد نہ دب جائے
انہیں عادت ہے جب آنا ضرور احسان دھر جانا

حباب آ سامنے سب ولولے جوش جوانی کے
غضب تھا قلزم امید کا چڑھ کر اتر جانا

یہاں جز کشتیٔ موج بلا کچھ بھی نہ پاؤ گے
اسی کے آسرے دریائے ہستی سے اتر جانا

مبادا پھر اسیر دام عقل و ہوش ہو جاؤں
جنوں کا اس طرح اچھا نہیں حد سے گزر جانا

حفیظؔ آغاز سے انجام تک رہزن نے پہنچایا
اسی کو ہم سفر پایا اسی کو ہم سفر جانا

Rate it:
Views: 1607
10 Jan, 2017
More Hafeez Jalandhari Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets