اپنا سردار ہے مدینے میں
ان ﷺ کا دربار ہے مدینے میں
عاشقو آؤ ہم مدینے چلیں
اپنا غم خوار ہے مدینے میں
جن پہ قرآن کو اتارا گیا
ان ﷺ کا دربار ہے مدینے میں
جو ہیں رحمت سبھی جہانوں کی
ان ﷺ کا گھر بار ہے مدینے میں
ان ﷺکے کردار کی یہ برکت سے
صحرا گلزار ہے مدینے میں
بھیک در سے ملے ہمیں ان کے
ہم کو درکار ہے مدینے میں
سجدہِ عشق ادا کریں جا کے
ان ﷺ کا دیدار ہے مدینے میں