اپنوں سے ہی دھوکے اکثر ہم نے تو کھائے ہیں
Poet: By: AB shahzad, Mailsiاپنوں سے ہی دھوکے اکثر ہم نے تو کھائے ہیں
کل تک جو تھے میرے ہوئے آج پرائے ہیں
مانا کہ نشانی تھی اسلاف کی کیا کرتا
کچے تھے مکاں جو اب مشکل سے گرائے ہیں
آئی نہیں ہے اس کو تو راس محبت بھی
ہیں زخم تو تازہ جو اس نے یہ دکھائے ہیں
وہ بھول گیا ہے باتیں اپنی محبت کی
ہم اس کی محبت اب تک بھول نہ پائے ہیں
کرتا وہ رہا ہے گھائل اپنی اداؤں سے
ہر بار نئے اس نے تو زخم لگائے ہیں
ممکن تھا نہیں بھولانہ اس کو ہے وہ دل میں
مشکل سے ابھی یادوں کے نقش مٹائے ہیں
جب لمس ہیں چھوئے ان کے کچھ نہ کہا اس نے
شہزاد تبھی زلفوں میں پھول سجائے ہیں
More Whatsapp Poetry






