Add Poetry

اپنی بیگم سے

Poet: Muhammad Usman By: Muhammad Usman, برمنگھم انگلینڈ

تیرے پاس کھانا پکانے کا وقت نہیں
گندے آنگن میں جھاڑو لگانے کا وقت نہیں

بیوٹی پارلر جانے کیلئے صبح شام وقت ہے
مگر اپنے جگر گوشوں کو نہلانے کا وقت نہیں

ہر وقت اپنی سہیلیوں سے گپیں ہانکتی رہتی ہو
اور مجازی خدا کے لئے ایک آنے کا وقت نہیں

اری نادان وقت ایک قیمتی نگینہ ہے
مگر تیری سمجھ میں یہ بات آنے کا وقت نہیں

بس کر عثمان اتنی بھی نہ کر تعریف انکی
بخدا اونچی ایڑی والا سینڈل کھانے کا وقت نہیں

Rate it:
Views: 1690
13 Feb, 2009
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets