اپنی پڑوسن کے دل میں جگہ بنائے جاتا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اپنی پڑوسن کےدل میں جگہ بنائے جاتاہوں
اس طرح اس کی ساس کو جلائے جاتا ہوں
میری تنخواہ کا ایک پیسہ بھی نہیں بچتا
سب اپنی پیاری ہمسائی کو کھلائے جاتا ہوں
ایک دن اسے اس میں بسا کےدم لوں گا
جو خیالوں میں تاج محل بنائے جاتا ہوں
بجھاتی رہتی ہے میری امیدوں کےچراغ
میں اس کے انتظار میں دیا جلائےجاتاہوں
اس کی ساس پوچھتی ہے مجھ پہ کیا لکھاہے
اس جیسے گھسےپٹے اشعار سنائے جاتاہوں
 

Rate it:
Views: 278
13 Dec, 2011