Poet: عبدالرحمٰن ہاشمی سلانوالی By: Abdul Rahman Hashmi, Sargodha
تیری راتوں کا خواب ہیں ہم چاہت میں لا جواب ہیں ہم دل کی تسکین ہی سہی تم اپنی کل کائنات ہیں ہم پھر دکھ اوراق زندگی کو بھولی بسری کتاب ہیں ہم اب اور کیا دیں حساب تم کو خود اپنا احتساب ہیں ہم