Add Poetry

اپنے میں اقتدار میں گم ہوں

Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsi

اپنے میں اقتداد میں گم ہوں
میں تو لیل و نہار میں گم ہوں

اپنے بیگانے کی نہیں پہچان
شان و شوکت وقار میں گم ہوں

ہارا ہوں جان بوچھ کر ہی میں
جیتنے والے ہار میں گم ہوں

بے وفائی نہیں ہوئی کوئی
پیار کے. اعتبار میں گم ہوں

رات دن محو ہوں خیالوں میں
سوزِ ہجراں خمار میں گم ہوں

بیچ رہے ہیں وطن کی مٹی وہ
سر فروشاں دیار میں گم ہوں

ہورہا ہے تباہ اپنا چمن
خستہ حالت بگاڑ میں گم ہوں

آٹا چینی کا بھاؤ مت پوچھو
لمبی لمبی قطار میں گم ہوں

گم ہوں شہزاد زینہارِ دل
ہو گیا اپنے پیار میں گم ہوں

Rate it:
Views: 151
17 Nov, 2023
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets