اچھی باتوں سےتم اپنےدن کا آغاز کرو
الله کےبندو تم سب لوگ اہتمام نماز کرو
انسان کی ہر نعمت اپنےرب کی عطاہے
ان باتوں پہ تم نا اتنا زیادہ ناز کرو
اس زمانے میں ایسی مثال بن کر رہو
دنیا میں یوں اپنے آپ کو سرفراز کرو
خاموشی بھی اچھی حکمت کی علامت ہے
کبھی افشاں نا کسی دوست کہ راز کرو
صرف اپنےمولا سےتم لو لگائے رکھنا
کسی غیر کہ آگے نادست سوال دراز کرو