اور بھی کام بہت سے ہیں اچھے
پر اچھی لگتی ہے ہم کو افطاری
روزہ رکھے بغیر دن بھر تو
کرتے رہتے ہیں اس کی تیاری
کوئی بکائے جو نیک کام ہے یہ
ہو نہیں سکتے ہم تو انکاری
کھاتے کچھ بھی نہیں ہیں ہم یونہی
چاٹ پھل سموسے اور بریانی اچاری
دعائیں دیتے ہیں منہ بھر بھر کے
ساتھ ہو کڑاہی گر بازاری
یہ اہتمام اگر کوئی نہ مرے
معذرت اس سے کرتے ہیں بوجہ بیماری