Add Poetry

اک پری کے ساتھ موجوں پر ٹہلتا رات کو

Poet: بشیر بدر By: Rehan, Rawalpindi

اک پری کے ساتھ موجوں پر ٹہلتا رات کو
اب بھی یہ قدرت کہاں ہے آدمی کی ذات کو

جن کا سارا جسم ہوتا ہے ہماری ہی طرح
پھول کچھ ایسے بھی کھلتے ہیں ہمیشہ رات کو

ایک اک کر کے سبھی کپڑے بدن سے گر چکے
صبح پھر ہم یہ کفن پنہائیں گے جذبات کو

پیچھے پیچھے رات تھی تاروں کا اک لشکر لئے
ریل کی پٹری پہ سورج چل رہا تھا رات کو

آب و خاک و باد میں بھی لہر وہ آ جائے ہے
سرخ کر دیتی ہے دم بھر میں جو پیلی دھات کو

صبح بستر بند ہے جس میں لپٹ جاتے ہیں ہم
اک سفر کے بعد پھر کھلتے ہیں آدھی رات کو

سر پہ سورج کے ہمارے پیار کا سایہ رہے
مامتا کا جسم مانگے زندگی کی بات کو

Rate it:
Views: 557
08 Jul, 2021
More Bashir Badr Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets