اگر اسی طرح پڑوسنوں پہ شاعری کرتا رہا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کھڑاہوتا ہوں ہر جلسےکی پہلی قطار میں
پھر بھی میری تصویر نہیں لگتی اخبار میں

ہر کوئی جان لےکےابھی تو میں جوان ہوں
اب کسی میگزین میں دوں گا اشتیعار میں

ایک بارکوئی دوستی کا پیغام تو بھیجے
اس کےلیے کئی سالوں سےہوں تیار میں

کوئی پڑوسن ان پہ غور ہی نہیں کرتی
میرےخیال میں باتیں کرتا ہوں مزیدارمیں

اگر اسی طرح پڑوسنوں پہ شاعری کرتا رہا
دیکھناایک دن بن جاؤں گا اچھا شاعر میں

Rate it:
Views: 497
30 Sep, 2011