بھلا بیٹھی ہون میں جس اس کو
جو مجھ کو تھامے رکھتا ھے
مجھے گرنے نہیں دیتا
جو میری خواہشوں کو
لفظ کے پنجرون میں مقید ہونے سے بھی پہلے
جسم و جان دیتا ہے
وہی گر اس بڑے دن مین
کہیں مجھ کو بھلا دے تو
کہاں جاؤں گی میں
کس کو بلاؤں گی
کوئی نہ آسرا ہو گا
اگر باور یہ ہو جائے
تو میری زندگی
قرآن ہو جائے
میرے رب کی رضا پر میرا انجام ہو جائے
اگر باور یہ ہو جائے