جو طاقتور ہو اسے مہان کہنا ہی پڑتا ہے
کمزور دوستوں کو پہلوان کہنا ہی پڑتا ہے
جو بہن بھائی گھر سے جانے کا نام نہ لے
مجبوری میں انہیں مہمان کہنا ہی پڑتا ہے
امیر محبوبہ اگر تحفے تحائف دیتی رہے تو
میں نہ بھولوں گا یہ احسان کہنا ہی پڑتا ہے
گھر والی کو خوش رکھنےکی خاطر
صرف تو ہے میری جند جان کہنا ہی پڑتا ہے
جس نے زندگی بھر حسینوں کی ڈانٹیں سہی ہوں
ایسے عاشق کو پارٹی کی شان کہنا ہی پڑتا ہے