Add Poetry

ایسی عظمت مرے رسولﷺ کی ہے

Poet: وشمہ خان ؤشمہ By: وشمہ خان ؤشمہ, نیویارک

ایسی عظمت مرے رسولﷺ کی ہے
ساری جنت مرے رسولﷺ کی ہے

جس پہ نازاں ہے خود طہارت بھی
وہ طہارت مرے رسولﷺ کی ہے

چاند سورج بھی جانتے ہیں جنھیں
ایسی شہرت مرے رسولﷺ کی ہے

اس کی بخشش خدا بھی کر دے گا
جس پہ رحمت مرے رسولﷺ کی ہے

جوڑتی ہے خدا سے جو رشتہ
ایسی دعوت مرے رسول ﷺکی ہے

اس سے الله بھی ہو گیا راضی
جس سے قربت مرے رسولﷺ کی ہے

فکر وشمہ کو کیا ہو محشر کی
جب شفاعت مرے رسولﷺ کی ہے

Rate it:
Views: 505
04 Jan, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets