Add Poetry

ایمان کی شعاع

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

روشن جو کردی آقا نے ایمان کی شعاع
روح و نظر میں بس گئی ایقان کی شعاع

ہر سُو جہاں میں پھیلی سرکار کے سبب
خلّاقِ دوجہان کے عرفان کی شعاع

غارِ حرا سے نکلی تھی عرصہ گزر گیا
اب بھی ہے خوب روشن قرآن کی شعاع

جینے کا حق جو دُخترِ حوّا کو مل گیا
ہے یہ بھی ایک اُن کے فیضان کی شعاع

آپ آے سرکشی کا جنازہ نکل گیا
پھیلادی جگ میں عظمتِ انسان کی شعاع

ہنسنے لگے ، وہ رنج و الم بھی بھلادیے
چمکی جو رونے والوں پہ مُسکان کی شعاع

ہے آرزو مُشاہدؔ رضوی کی یاخدا!
دل میں رہے ہمیشہ حسّان کی شعاع

Rate it:
Views: 399
09 Dec, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets