ایک تو شاعری چوری کرتے ہو
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamایک تو شاعری چوری کرتے ہو
اوپر سے سینہ زوری کرتے ہو
ہم سے ایسا کام ہو نہیں سکتا
اور تم تو یہ زورا زوری کرتے ہو
ظاہر ہوا کہ تم لکھ نہیں سکتے
یوں ہی اپنی مشہوری کرتےہو
جب تمہاری چوری پکڑی جاتی ہے
سب سےسوری سوری کرتے ہو
دوسروں کی شاعری اپنےنام لگا کر
سب پہ عیاں اپنی کمزوری کرتےہو
اس طرح شاعرتوتم بن نہیں سکتے
یہ اور بات کہ دل پشوری کرتے ہو
More Funny Poetry






