کبھی آزاد مت ہونا
تمھیں آزاد تو کر دوں
تمھارے پر سلامت ہیں
مگر آزاد کرنے کا
نہیں ہے فائدہ کوئی
تم اڑنا بھول بیٹھے ہو
چہکنا بھول بیٹھے ہو
رہائی اب تمھیں مشکل میں ڈالے گی
میرے ہمدم تمھارا دیس جس کو تم
ہمشہ یاد کرتے ہو
دل اپنا شاد کرتے ہو ، وہی جو دیس جنت تھا
اسے دہشت گری نے ہر طرح ویران کر ڈالا
دھماکوں اور وحشت نے اسے سنسان کر ڈالا
تمھیں ہے مشورہ میرا یہی ، تم
زندگی کر لو
سہانی یاد سے اپنے قفس میں
روشنی کر لو
قفس سے جھانکنا چھوڑو
رہائی مانگنا چھوڑو
یہاں جب شام ڈھلتی ہے