ایک مدت سے رہی ہے یہ آرزو میری
کہ کب تجھ سے ہو گی گفتگو میری
آج دنیا ہمیں ملنے نہیں دیتی
ایک دن محبت ہو گی سرخرومیری
میرا جینا میرا مرنا تیرے لیے
سانسوں کی بھی مختارہےتومیری
دل تیرے ہی خیالوں میں کھویاہے
روح بھٹک رہی ہے کو بہ کو میری
میری ہر حسرت دم توڑرہی ہے
ہرخواہش ہے لہولہو میری
میں خزاؤں کی راہوں کا مسافرہوں
کبھی بھول کر نہ کرنا جستجومیری