Add Poetry

ایک نالائق طالبِ علم کی غزل

Poet: محمد خلیل الرحمٰن By: محمد خلیل الرحمٰن, Karachi

(مرزا غالب سے معذرت کے ساتھ)

نقل کرنے میں وہمیری ہیلپ فرماویں گے کیا
گر نہیں کی ہیلپ تو ہم فیل ہوجاویں گے کیا

بد تمیزی حد سے گزری، بندہ پرور کب تلک
گالیاں سن کر بھی ہم خاموش ہوجاویں گے کیا

حضرتِ استاد آویں ، دیدہ و دِل فرشِ راہ
فیل ہونے والے لڑکوں کو پڑھاپاویں گے کیا

جب قسم کھالی سبق پڑھ کر نہیں دیویں گے ہم
اب پڑھانے کے لیے ترکیب وہ لاویں گے کیا

گر کیا ٹیچر نے ہم کو قید، اچھا یوں سہی
گُر کلاسیں بنک کرنے کے یہ چھُٹ جاویں گے کیا

ہے ریاضی کا سبق مشکل بہت ہم کیا کریں
دِل نہیں سمجھے گا پر استاد سمجھاویں گے کیا

ہے اب اس اسکول میں قحطِ محبت اے خلیل
ہم نے مانا پڑھ لیے ، یوں پاس ہوجاویں گے کی

Rate it:
Views: 770
31 Oct, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets