یانبیﷺ یا نبیﷺ جب بھی میں نے کہا
ضامن ِ مَغفِرَت ، وہ گھڑی بن گئی
مصطفی ﷺکی حدیثیں پڑھی میں نے جب
ایک پیاری سی ، نعتِ نبیﷺ بن گئی
انکی خوشبو سے مہکا ہے ، سارا چمن
ہر ستارے نے لی ان کی نوری کرن
کوئی صدیق ؓ ، کوئی عمرؓ بن گئی
کوئی عثمانؓ و ، مولا علیؓ بن گئی
وہ جو غارِ حرا کی ، ملاقات تھی
بہرِ جبریل ؑ یہ اک حسیں رات تھی
آقا ﷺ کے سامنے جو تلاوت ہوئی
وہ ہی قرآں کی پہلی وحی بن گئی
حکم ِ ربی ہے بھیجو درودو سلام
نام احمدﷺ پکارو بصد احترام
پوچھو آدم ؑ سے تاثیرِ اسمِ نبیﷺ
بات فی الفور بگڑی ہوئی بن گئی
آپ ﷺرحمت ہیں سب کے لئے باخدا
دے دے ادراک جن کو نہیں ہے خدا
دولتِ عشقِ احمد ﷺ ، جسے مل گئی
کھوٹی قسمت بھی تھی تو کھری بن گئی
مفتی جب بھی کیا وردِ ، صل علیﷺٰ
ہر کسی نے کہا ، مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفی ﷺ سے اندھیرے چھٹے
ظلمتِ دوجہاں ، روشنی بن گئی