ایک گمنام شاعر
Poet: By: Talal Raza, Lahoreکتنی بکواس کرتے ہو شاعری تم شاعر
گویا کفن میں لپٹے مردے جگا رہے ہو
کتنی بے چینی ہے انداز بیاں میں تیرے شاعر
کہ جو منہ میں آیا بکے جارہے ہو
کیوں گمان کرتے ہو تمھیں علامہ اقبال ہو شاعر
جو ذہن میں آیا پٹختے جارہے ہو
کتنی بکواس کرتے ہو شاعری تم شاعر
گویا شاعری کی تم بنیادیں ہلا رہے ہو
کیوں وہم کھاتے ہو مستقبل کے بابائے شاعر ہونے کا شاعر
کیوں دل میں حسرت لیے عدم کو جانا چاہتے ہو
یہ شاعری اناڑیوں کا کھیل نہیں اے شاعر
کیوں اندھا دھند الفاظ کی بوچھاڑ کرتے رہتے ہو
کتنی بکواس کرتے ہو گفتگو تم شاعر
اللہ کی پناہ تم جیسے مزید نہ ہوں
More Funny Poetry







